Surah At Tur Ayat 39 (52:39)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَﭤ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا اللہ کیلئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے۔
Tafseer (Urdu)
{ ام له البنت: کیا اللہ کیلئے بیٹیاں ہوں ۔} اس ایت میں کفار کی حماقت اور بے وقوفی کا بیان ہے کہ وہ اپنے لئے تو بیٹے پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی طرف بیٹیوں کی نسبت کرتے ہیں حالانکہ بیٹیوں کو وہ خود اپنے لئے برا جانتے ہیں جیسا کہ ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالی ہے: ’’و اذا بشر احدهم بما ضرب للرحمن مثلا ظل وجهه مسودا و هو كظیم‘‘(زخرف:۱۷) ترجمہکنزالعرفان: اور جب ان میں کسی کو اس چیز کی خوشخبری سنائی جائے جس کے ساتھ اس نے رحمن کو متصف کیا ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غم و غصے میں بھرا رہتا ہے۔