Surah At Tur Ayat 40 (52:40)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَﭤ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہوکہ (جس سے) وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو تو وہ چَٹی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام تســٴـلهم اجرا: یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو۔} کفار نے شریعت کے احکام کو پس پشت ڈالا اور اپنی عقل کے مطابق جو انہیں اچھا لگا اس کی پیروی کی تو اللہ تعالی نے ان سے ارشاد فرمایا کہ تمہیں کس چیز نے شریعت کے احکام پس پشت ڈالنے پر اور اس رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیروی چھوڑ دینے پر ابھاراکیا رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے دین کی تعلیم دینے پر تم سے کوئی اجرت مانگی ہے کہ ا س کی وجہ سے تم تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہو اور اس بوجھ کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کرتے جب یہ بھی نہیں ہے تو پھر اسلام قبول نہ کرنے کا تمہارے پا س کیا عذر ہے۔(تفسیر کبیر الطور تحت الایۃ: ۴۰ ۱۰ / ۲۱۹ خازن الطور تحت الایۃ: ۴۰ ۴ / ۱۸۹ ملتقطا) اس سے معلوم ہو ا کہ دین کے احکام پر عمل نہ کرنا اور اپنی عقل کے مطابق جو اچھا لگے اسی کی پیروی کرنا کفار کا طریقہ ہے اور انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ فی زمانہ ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنے اپ کو مسلمان کہتے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرتے اور خود کو مسلمانوں میں شمار کرتے ہیں جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ دین کے وہ احکام جو ان کی عقل کے ترازو پر پورے نہیں اترتے ان کا مذاق اڑاتے انہیں انسانیت کے بر خلاف بتاتے اور قران وحدیث کی غلط تفسیر و تشریح کر کے اپنی طرف سے احکام گھڑتے اور اسے دین اسلام کی تعلیم بتاتے ہیں ۔اللہ تعالی انہیں ہدایت اور عقل سلیم عطا فرمائے اور اپنی اس روش کو ترک کر کے اس طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جو اللہ تعالی اور ا س کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے بتایا ہے امین۔