Surah At Tur Ayat 41 (52:41)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَﭤ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ (اس کے ذریعے فیصلہ) لکھتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا اُن کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ ام عندهم الغیب: یا ان کے پاس غیب ہے۔} یعنی شریعت کے احکام پس پشت ڈالنے والے مشرکین کے پاس کیاغیب کا علم ہے جس کی وجہ سے وہ یہ حکم لگاتے ہیں کہ مرنے کے بعد نہیں اٹھیں گے اور اٹھے بھی تو انہیں عذاب نہیں دیا جائے گا ۔جب یہ بات بھی نہیں ہے تو وہ کیوں اسلام قبول نہیں کرتے۔ امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ’’اس ایت میں یہ اشارہ ہے کہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے پاس جو کچھ اسرار احکام اور کثیر خبروں کا علم غیب ہے وہ وحی کے ذریعے انہیں حاصل ہوا ہے۔( تفسیر کبیر الطور تحت الایۃ: ۴۱ ۱۰ / ۲۲۱ مدارک الطور تحت الایۃ: ۴۱ ص۱۱۷۶ ملتقطا)