Surah At Tur Ayat 42 (52:42)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًاؕ-فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَﭤ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں تو کافر خودہی (اپنے) فریب کا شکار ہونے والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا کسی داؤں کے ارادہ میں ہیں تو کافروں پر ہی داؤں پڑنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ ام یریدون كیدا: یا وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ مشرکین زبانی طور پر ہی اپ کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں اور دارالندوہ میں جمع ہو کر اللہ تعالی کے حبیب نبی ہادی برحق صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو نقصان پہنچانے اور قتل کرنے کے مشورے کررہے ہیں تو کافر خود ہی اپنے فریب کا شکار ہونے والے ہیں اور ان کی دھوکہ دہی اور فریب کا وبال انہیں پرپڑے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو مشرکین کے فریب سے محفوظ رکھا اور بدر میں مشرکین کو ہلاک کر دیا۔(روح البیان الطور تحت الایۃ: ۴۲ ۹ / ۲۰۴ جلالین الطور تحت الایۃ: ۴۲ ص۴۳۷ ملتقطا) { ام لهم اله غیر الله: یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے} یعنی کیا اللہ تعالی کے علاوہ مشرکین کا کوئی اور خدا ہے جو انہیں روزی دیتا ہو اور انہیں اللہ تعالی کے عذاب سے بچا سکتا ہو حالانکہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود ہی نہیں ہے اوراللہ تعالی ان کے شرک سے پاک ہے۔(خازن الطور تحت الایۃ: ۴۳ ۴ / ۱۸۹ مدارک الطور تحت الایۃ: ۴۳ ص۱۱۷۶ ملتقطا)