Surah At Tur Ayat 46 (52:46)
The Mount · Juz 27 · Makki
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن ان کا کوئی فریب انہیں کچھ کام نہ دے گا اور نہ ان کی مدد ہو گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن اُن کا داؤں کچھ کام نہ دے گا اور نہ اُن کی مدد ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ یوم لا یغنی عنهم كیدهم شیــٴـا: جس دن ان کا کوئی فریب انہیں کچھ کام نہ دے گا۔} یعنی مشرکین کوبے ہوش کر دئیے جانے کا دن وہ ہے جس دن ان کا کوئی فریب انہیں کچھ کام نہ دے گا بلکہ الٹاا نہیں نقصان پہنچائے گا اور نہ ان سے عذاب دور کر دینے میں کسی کی طرف سے ان کی مدد ہو گی۔( تفسیر طبری الطور تحت الایۃ: ۴۶ ۱۱ / ۴۹۸ روح البیان الطور تحت الایۃ: ۴۶ ۹ / ۲۰۵ ملتقطا) یاد رہے کہ کافروں کو ان کے فریب تو کچھ کام نہ دیں گے جبکہ دنیا میں ایمان قبول کرنے والوں کو قیامت کے دن ان کا ایمان لاناضرور کام ائے گا جیساکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’ قال الله هذا یوم ینفع الصدقین صدقهم-لهم جنت تجری من تحتها الانهر خلدین فیها ابدا-رضی الله عنهم و رضوا عنه-ذلك الفوز العظیم‘‘(مائدہ:۱۱۹) ترجمہ کنزالعرفان: اللہ نے فرمایا: یہ (قیامت) وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کا سچ نفع دے گا ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔