Surah At Tur Ayat 45 (52:45)
The Mount · Juz 27 · Makki
فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بیہوش کردئیے جائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم انھیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ فذرهم: تو تم انہیں چھوڑ دو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب یہ مشرکین عناد میں اس حد تک پہنچ چکے ہیں اور یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ وہ اپنے کفر سے نہیں پھریں گے تو اپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں اور ان کی طرف توجہ نہ فرمائیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش کردئیے جائیں گے۔ اس دن سے مراد پہلی بار صور پھونکے جانے کا دن ہے اور بعض مفسرین نے اس سے موت کا دن بھی مراد لیا ہے۔( جلالین مع صاوی الطور تحت الایۃ: ۴۵ ۶ / ۲۰۴۳ مدارک الطور تحت الایۃ: ۴۵ ص۱۱۷۷ ملتقطا)