Surah Al Qamar Ayat 11 (54:11)
The Moon · Juz 27 · Makki
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ٘ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے آسمان کے دروازے کھول دئیے زور کے بہتے پانی سے۔
Tafseer (Urdu)
{ ففتحنا ابواب السمآء بمآء منهمر: تو ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے۔} جب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا مانگی تو اللہتعالی نے ان کی قوم پر عذاب بھیج دیا اسی عذاب کا ذکر کرتے ہوئے اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا کہ ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے اور وہ پانی چالیس دن تک نہ تھما اور زمین سے اس قدر پانی نکالاکہ زمین چشموں کی طرح ہوگئی اور اسمان سے برسنے والے اور زمین سے ابلنے والے دونوں پانی اس مقدار پر مل گئے جو ان کیلئے مقدر تھی اور لوح محفوظ میں لکھی ہوئی تھی کہ طوفان اس حد تک پہنچے گا۔( خازن القمر تحت الایۃ: ۱۱-۱۲ ۴ / ۲۰۳ مدارک القمر تحت الایۃ: ۱۱-۱۲ ص۱۱۸۶ ملتقطا)