Surah Al Qamar Ayat 22 (54:22)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے / نصیحت لینے کیلئے آسان کردیا تو ہے کوئی یاد کرنے / نصیحت لینے والا؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا ۔
Tafseer (Urdu)
{ و لقد یسرنا القران للذكر: اور بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے/نصیحت لینے کیلئے آسان کردیا۔} قران پاک کے علاوہ جتنی اسمانی کتابیں نازل ہوئیں وہ صرف انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو زبانی یاد تھیں اور ان کی امت کے لوگ صرف دیکھ کر ہی ان کی تلاوت کر سکتے ہیں جبکہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت کو یہ خصوصیت عطا فرمائی ہے کہ ان میں چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک بے شمار ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں قران پاک زبانی یاد ہے۔ حدیث قدسی میں ہےاللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا: ’’جعلت من امتک اقواما قلوبہم اناجیلہم‘‘(تہذیب الاثار للطبری مسند عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ۲ / ۴۳۳ السفر الاول الحدیث: ۷۲۷) اس کی وضاحت کچھ یوں ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میں اپ کی امت میں ایسے لوگ پیدا کروں گا جن کے دلوں میں قران اس طرح محفوظ ہو گا جیسے سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلامکے دلوں میں انجیل محفوظ تھی۔