Surah Al Qamar Ayat 23 (54:23)
The Moon · Juz 27 · Makki
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariثمود نے ڈر سنانے والوں (رسولوں ) کو جھٹلایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanثمود نے رسولوں کو جھٹلایا ۔
Tafseer (Urdu)
{ كذبت ثمود بالنذر: ثمود نے ڈر سنانے والوں (رسولوں ) کو جھٹلایا۔}اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ قوم ثمود نے اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرانے والی باتوں اوران نصیحتوں کو جھٹلایا جو انہوں نے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام سے سنی تھیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ قوم ثمود نے اپنے نبی حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت کا انکار کرکے اور ان پر ایمان نہ لا کر انہیں جھٹلایا۔ یاد رہے کہ قوم ثمود نے اگرچہ صرف حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تھا مگرچونکہ ایک نبی کا انکار سارے نبیوں کا انکار شمار ہوتا ہے کیونکہ سب کا عقیدہ ایک ہی ہے اس لئے یہاں ایت میں جمع کا صیغہ ’’ النذر‘‘ ذکر کیا گیا۔( ابو سعود القمر تحت الایۃ: ۲۳ ۵ / ۶۵۶ ملتقطا)