Surah Al Qamar Ayat 24 (54:24)
The Moon · Juz 27 · Makki
فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤۙ-اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہوں نے کہا:کیا ہم اپنے میں سے ہی ایک آدمی کی تابعداری کریں جب تو ہم ضرور گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بولے کیا ہم اپنے میں کے ایک آدمی کی تابعداری کریں جب تو ہم ضرور گمراہ اور دیوانے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ فقالوا: تو انہوں نے کہا۔ } حضرت صالحعلیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کے لوگوں سے فرمایا تھا کہ اگر تم نے میری پیروی نہ کی تو تم گمراہ اوربے عقل ہو۔ اس پر ان لوگوں نے کہا کہ ہم اپنے میں سے ہی ایک آدمی کے کس طرح تابع ہوجائیں حالانکہ ہماری تعداد بہت زیادہ ہے اور وہ اکیلا ہےیونہی وہ نہ تو بادشاہ ہے اور نہ ہی کوئی سردار ہے ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ اگر ایسا کریں جب تو ہم ضرور گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔(مدارک القمر تحت الایۃ: ۲۴ ص۱۱۸۸ جلالین القمر تحت الایۃ: ۲۴ ص۴۴۱ ملتقطا)