Surah Al Qamar Ayat 25 (54:25)
The Moon · Juz 27 · Makki
ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ہم سب میں سے (صرف)اس پر وحی ڈالی گئی؟ بلکہ یہ بڑا جھوٹا ،متکبر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ہم سب میں سے اس پر ذکراُتاراگیا بلکہ یہ سخت جھوٹا اترونا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ ءالقی الذكر علیه من بیننا: کیا ہم سب میں سے (صرف)اس پر وحی ڈالی گئی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم ثمود نے انہیں جھٹلاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب میں سے صرف حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام پر وحی نازل کی گئی ہے حالانکہ ہم میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پاس دولت کی کثرت ہے اور ان کا حال بھی بہت اچھا ہے۔ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ بڑا جھوٹا متکبر ہے کہ نبوت کا دعوی کرکے بڑاادمی بننا چاہتا ہے۔ ( معاذ اللہ)اللہ تعالی نے ارشادفرمایا کہ’’جب وہ حضرت صالحعلیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے تو بہت جلد خود ہی جان جائیں گے کہ ان میں سے کون بڑا جھوٹا اور متکبرتھا۔(روح البیان القمر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۹ / ۲۷۷ خازن القمر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۴ / ۲۰۴ جلالین القمر تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ص۴۴۱ ملتقطا)