Surah Al Qamar Ayat 27 (54:27)
The Moon · Juz 27 · Makki
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم ان کی آزمائش کیلئے اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں تو (اے صا لح!)تم ان کا انتظار کرو اور صبر کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم ناقہ بھیجنے والے ہیں ان کی جانچ کو تو اے صا لح تو راہ دیکھ اور صبر کر ۔
Tafseer (Urdu)
{ انا مرسلوا الناقة: بیشک ہم اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں ۔}اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ کہا تھا کہ اپ پتھر سے ایک اونٹنی نکال دیجئے۔ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے ایمان قبول کرنے کی شرط مقرر فرماکر یہ بات منظور کرلی تھی چنانچہ اللہ تعالی نے اونٹنی بھیجنے کا وعدہ کرتے ہوئے ارشادفرمایا کہ بیشک ہم ان کی ازمائش کیلئے اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں تو اے صالح!علیہ الصلوۃ والسلام تم اس بات کا انتظار کروکہ وہ کیا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کیاکیاجاتا ہے اوران کی ایذا پر صبر کرو اور انہیں خبر دے دو کہ ان کے درمیان پانی کی باری تقسیم کی گئی ہے کہ ایک دن اونٹنی کا ہے اور ایک دن ان کا ہے لہذاجو دن اونٹنی کا ہے اس دن صرف اونٹنی ہی پانی پینے ائے ا ور جو دن قوم کا ہے اس دن قوم پانی لینے ائے۔( خازن القمر تحت الایۃ: ۲۷-۲۸ ۴ / ۲۰۴ جلالین القمر تحت الایۃ: ۲۷-۲۸ ص۴۴۱-۴۴۲ ملتقطا)