Surah Al Qamar Ayat 3 (54:3)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اُنھوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ و كذبوا: اور انہوں نے جھٹلایا۔} ارشاد فرمایا کہ کفار مکہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اوران معجزات کو جھٹلایا جو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور وہ اپنی ان باطل خواہشوں کے پیچھے ہوئے جو شیطان نے ان کے دل میں ڈال دی تھیں (کہ اگر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے معجزات کی تصدیق کی تو ان کی سرداری تمام عالم میں مانی جائے گی اور قریش کی کچھ بھی عزت اور قدر باقی نہ رہے گی۔) اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہونے ہی والا ہے کوئی اس کو روکنے والا نہیں اورسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا دین غالب ہو کر رہے گا۔( ابو سعود القمر تحت الایۃ: ۳ ۵ / ۶۵۳ بغوی القمر تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۲۳۵-۲۳۶ ملتقطا)