Surah Al Qamar Ayat 4 (54:4)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آچکیں جن میں کافی ڈانٹ ڈپٹ تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ان کے پاس وہ خبریں آئیں جن میں کافی روک تھی۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد جآءهم من الانبآء: اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آچکیں۔} ارشاد فرمایا کہ کفار مکہ کے پاس قران پاک کے ذریعے پچھلی امتوں کے ان لوگوں کی خبریں ا چکی ہیں جو اپنے رسولوں کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے اور ان خبروں میں کفار مکہ کے لئے کفر اور تکذیب سے کافی روک اورانتہا درجہ کی نصیحت تھی۔( جلالین القمر تحت الایۃ: ۴ ص۴۴۰ مدارک القمر تحت الایۃ: ۴ ص۱۱۸۵ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں کے حالات معلوم کرنا عبرت اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو اللہ تعالی کی نافرمانی اور اس کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے۔