Surah Al Qamar Ayat 32 (54:32)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے قرآن کویاد کرنے / نصیحت لینے کیلئے آسان کردیا تو ہے کوئی یاد کرنے / نصیحت لینے والا؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۔
Tafseer (Urdu)
{ و لقد یسرنا القران للذكر: اور بیشک ہم نے قرآن کویاد کرنے / نصیحت لینے کیلئے آسان کردیا ۔} اس ایت کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ ہم نے اس شخص کے لئے قران پاک کو اسان کر دیا جو اس سے نصیحت حاصل کرنا چاہے تو ہے کوئی ایسا شخص جو قران سے نصیحت حاصل کرے اور ان تمام چیزوں کو چھوڑ دے جو اللہ تعالی کو پسند نہیں ۔( تفسیر طبری القمر تحت الایۃ: ۳۲ ۱۱ / ۵۶۳) قران پاک یاد کرنے کا حکم اورفضائل: قران پاک کی ایک ایت حفظ کرنا ہر مکلف مسلمان پر فرض عین ہے اور پورا قران مجید حفظ کرنا فرض کفایہ ہے اور سورہ فاتحہ اور ایک دوسری چھوٹی سورت یا اس کے مثل مثلا تین چھوٹی ایتیں یا ایک بڑی ایت کو حفظ کرنا واجب عین ہے۔( ردالمحتار مع درالمختار کتاب الصلاۃ ۲ / ۳۱۵) احادیث میں قران مجید یاد کرنے کے بہت فضائل بیان ہوئے ہیں ترغیب کے لئے یہاں دو احادیث درج ذیل ہیں (1)…حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کرلیا اس کے حلال کو حلال سمجھا اور حرام کو حرام جانا اس کے گھر والوں میں سے دس ایسے شخصوں کے بارے میں اللہ تعالی اس کی شفاعت قبول فرمائے گا جن پر جہنم واجب ہوچکا تھا۔(ترمذی کتاب فضائل القران باب ما جاء فی فضل قاری القران ۴ / ۴۱۴ الحدیث: ۲۹۱۴) (2)…حضرت عبداللہبن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہےرسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’صاحب قرآن سے کہا جائے گا کہ پڑھ اور چڑھ اوراسی طرح ترتیل کے ساتھ پڑھ جس طرح دنیا میں ترتیل کے ساتھ پڑھتا تھاآخری آیت جو تو پڑھے گا وہاں تیری منزل ہے۔( ابو داود کتاب الوتر باب استحباب الترتیل فی القراء ۃ ۲ / ۱۰۴ الحدیث: ۱۴۶۴) اللہ تعالی ہمیں قران مجید یاد کرنے اور اپنے بچوں کو یاد کروانے کی توفیق عطا فرمائےامین۔