Surah Al Qamar Ayat 31 (54:31)
The Moon · Juz 27 · Makki
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے ان پر ایک زور دار چیخ بھیجی تو اسی وقت وہ باڑ بنانے والے شخص کی بچ جانے والی روندی ہوئی خشک گھاس کی طرح ہوگئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی جبھی وہ ہوگئے جیسے گھیرا بنانے والے کی بچی ہوئی گھاس سوکھی روندی ہوئی۔
Tafseer (Urdu)
{ انا ارسلنا علیهم صیحة واحدة: بیشک ہم نے ان پر ایک زور دار چیخ بھیجی ۔} اس ایت میں قوم ثمود پر انے والے عذاب کی کیفیت بیان کی گئی ہے چنانچہ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن انہوں نے اونٹنی کو قتل کیا تو اس کے چوتھے دن ان پر حضرت جبریلعلیہ الصلوۃ والسلام نے ایک زور دار چیخ ماری جس کی وجہ سے ان کی حالت ایسے ہو گئی جس طرح چرواہے جنگل میں اپنی بکریوں کی حفاظت کے لئے گھاس کا نٹوں کا احاطہ بنالیتے ہیں اس میں سے کچھ گھاس بچی رہ جاتی ہے اور وہ جانوروں کے پاؤں میں روند کر ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔(صاوی القمر تحت الایۃ: ۳۱ ۶ / ۲۰۶۷ مدارک القمر تحت الایۃ: ۳۱ ص۱۱۸۸ ملتقطا)