Surah Al Qamar Ayat 30 (54:30)
The Moon · Juz 27 · Makki
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر کیسا ہوا میرا عذاب اور ڈر کے فرمان ۔
Tafseer (Urdu)
{ فكیف كان عذابی و نذر: تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ میرا عذاب اور میرے ڈرکے فرمان جو عذاب نازل ہونے سے پہلے ان کے پاس میری طرف سے آئے تھے اور اپنے موقع پر واقع ہوئے وہ کیسے ہوئے۔( جلالین القمر تحت الایۃ: ۳۰ ص۴۴۲) دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے کفار قریش! جب میں نے قوم ثمود کو عذاب دیا تو انہیں میرا عذاب دینا کیسا ہوا کیا میں نے انہیں زلزلے سے ہلاک نہیں کیا اور میں نے جس عذاب سے انہیں ہلاک کیا اس سے بعد والی امتوں کو میرا ڈرانا کیسا ہوا!( تفسیر طبری القمر تحت الایۃ: ۳۰ ۱۱ / ۵۶۱)