Surah Al Qamar Ayat 29 (54:29)
The Moon · Juz 27 · Makki
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا: تو اس نے (اونٹنی کو)پکڑا پھر (اس کی) کونچیں کاٹ دیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا تو اس نے لے کر اس کی کوچیں کاٹ دیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ فنادوا صاحبهم: تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا۔} قوم ثمود ایک عرصہ تک اس طریقے پر قائم رہی پھر انہیں اپنی چراگاہوں میں اور مویشیوں پر پانی کی تنگی کی وجہ سے افسوس ہوا تو وہ لوگ اونٹنی کو قتل کرنے پر متفق ہو گئے اور ا س کام کے لئے اپنے ساتھی کو پکارا جس کا نام قدار بن سالف تھا تو اس نے اونٹنی کوپکڑا اور تیز تلوار سے اس کی کونچیں کاٹ دیں اور اسے قتل کر ڈالا۔( جلالین مع صاوی القمر تحت الایۃ: ۲۹ ۶ / ۲۰۶۷ ملخصا)