Surah Al Qamar Ayat 51 (54:51)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے تمہاری وضع کے ہلاک کردئیے تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اهلكنا اشیاعكم: اور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے۔}اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلانے والے کفار قریش سے فرمایا کہ اے کفار قریش!بے شک ہم نے پہلی امتوں میں سے بہت سے کفار کے گروہ ہلاک کردئیے ہیں وہ بھی تمہاری طرح اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرتے اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے تو تم میں کوئی ایساشخص ہے جو ان کے انجام سے عبرت اور نصیحت حاصل کرے۔(تفسیر طبری القمر تحت الایۃ: ۵۱ ۱۱ / ۵۷۰)