Surah Al Qamar Ayat 52 (54:52)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے جو کچھ کیا وہ سب کتابوں میں موجودہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور انہوں نے جو کچھ کیا سب کتابوں میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و كل شیء فعلوه: اور انہوں نے جو کچھ کیا ۔} مزید ارشاد فرمایا کہ اے کفار قریش!پہلی امتوں میں سے تم جیسے کفار نے جو کچھ کیا وہ سب ان کتابوں میں موجود ہے جنہیں ان پر مقرر فرشتوں نے لکھا ہے۔بعض مفسرین نے اس ایت کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ بندوں کے تمام افعال اعمال لکھنے والے فرشتوں کے صحیفوں میں موجود ہیں ۔( تفسیر طبری القمر تحت الایۃ: ۵۲ ۱۱ / ۵۷۰جلالین القمر تحت الایۃ: ۵۲ ص۴۴۳ ملتقطا) امام فخرالدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’اس ایت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پہلی امتوں کے کفار کی ہلاکت کے بعد ان کا کام ختم نہیں ہو گیا بلکہ ان کی ہلاکت تو ان کا وہ عذاب ہے جو ان پر دنیا میں ایا اوران کا اخروی عذاب ابھی ائے گا جو کہ ان کے ان اعمال کے بدلے میں تیار کیا گیا ہے جو ان کے اعمال ناموں میں لکھے ہوئے ہیں۔(تفسیر کبیر القمر تحت الایۃ: ۵۲ ۱۰ / ۳۳۰)