Surah Al Qamar Ayat 9 (54:9)
The Moon · Juz 27 · Makki
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا اور کہنے لگے: یہ پاگل ہے اور نوح کوجھڑکا گیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو ہمارے بندے کو جھوٹا بتایا اور بولے وہ مجنون ہے اور اُسے جھڑکا۔
Tafseer (Urdu)
{ كذبت قبلهم قوم نوح : ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا ۔} اس ایت سے اللہ تعالی نے سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے واقعات بیان فرمائے ہیں تاکہ ان کے حالات سن کر اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہوسلم کو تسلی حاصل ہو۔ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار قریش سے پہلے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کوجھٹلایا اورانہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا اور انہیں دھمکی دی کہ اگر تم اپنے وعظ و نصیحت اوردین کی دعوت دینے سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں قتل کردیں گے اور سنگسار کر ڈالیں گے اور ان کی شان میں کہنے لگے: یہ پاگل ہے اور انہوں نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو دین کی دعوت دینے پرجھڑکا تو (بہت عرصہ ان کی اذیتوں پرصبر کرنے کے بعد)حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے رب عزوجل سے دعا کی کہ اے اللہ! عزوجل میں مغلوب ہوں تو تو ان سے میرا بدلہ لے۔( خازن القمر تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۴ / ۲۰۳ مدارک القمر تحت الایۃ: ۹-۱۰ ص۱۱۸۶ ملتقطا)