Surah Ar Rahman Ayat 15 (55:15)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے جن کوبغیر دھویں والی آگ کے خالص شعلے سے پیدا کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لوکے سے۔
Tafseer (Urdu)
{و خلق الجآن من مارج من نار: اور اس نے جن کوبغیر دھویں والی اگ کے خالص شعلے سے پیدا کیا۔} یہاں جن سے مراد ابلیس ہے۔( جلالین الرحمن تحت الایۃ: ۱۵ ص۴۴۴) ابلیس کو اللہ تعالی نے حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے اگ سے پیدا فرمایاجیسا کہ ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’و الجآن خلقنه من قبل من نار السموم‘‘(حجر:۲۷) ترجمہ کنزالعرفان: اور ہم نے اس سے پہلے جن کو بغیر دھویں والی اگ سے پیدا کیا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہےنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیاابلیس کو خالص اگ سے پیدا کیا گیا اور حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کو اس طرح پیدا کیا گیا جس طرح تمہارے سامنے (اللہ تعالی نے قران میں ) بیان کیا۔( مسلم کتاب الزہد والرقائق باب فی احادیث متفرقۃ ص۱۵۹۷ الحدیث: ۶۰(۲۹۹۶)) {فبای الآء ربكما تكذبن: تواے جن و انسان!تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن و انسان کے گروہ!تمہاری تخلیق کی مختلف ہیئتوں میں اللہ تعالی نے تم پر جو نعمتیں فرمائیں حتی کہ تمہیں مرکبات میں سے افضل اور کائنا ت کا خلاصہ بنا دیاان میں سے تم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے(بیضاوی الرحمن تحت الایۃ: ۱۶ ۵ / ۲۷۵)