Surah Ar Rahman Ayat 5 (55:5)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسورج اور چاند حساب سے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanسورج اور چاند حساب سے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الشمس و القمر بحسبان: سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اسمانی نعمتوں میں دو ایسی نعمتیں بیان فرمائیں جو ظاہری طور پر نظر اتی ہیں اوروہ نعمتیں سورج اور چاند ہیں ان نعمتوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر سورج نہ ہوتا تو اندھیرا کبھی ختم ہی نہ ہوتا اور اگر چاند نہ ہوتا تو بہت ساری ظاہری نعمتیں ختم ہو کر رہ جاتیں اور ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سورج اور چاند معین اندازے کے ساتھ اپنے اپنے بروج اور منازل میں حرکت کرتے ہیں کیونکہ اگر سورج حرکت کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ کھڑ ارہے تو ا س سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور اگر ا س کی گردش لوگوں کو معلوم نہ ہو تو وہ معاملات ٹھیک طرح سے سر انجام نہیں دے سکتے اور ان کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اوقات کے حساب سالوں اور مہینوں کاشمارانہیں کی رفتارسے ہوتا ہے۔( تفسیرکبیر الرحمن تحت الایۃ: ۵ ۱۰ / ۳۳۹ مدارک الرحمن تحت الایۃ: ۵ ص۱۱۹۱ ملتقطا)