Surah Ar Rahman Ayat 6 (55:6)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بغیر تنے والی نباتات اور درخت سجدہ کرتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و النجم و الشجر یسجدن: اور بغیر تنے والی نباتات اور درخت سجدہ کرتے ہیں ۔} یہاں ’’نجم‘‘ سے مراد زمین سے پیدا ہونے والی وہ نباتا ت ہیں جو تنا نہیں رکھتیں جیسے سبزہ اور انگور کی بیل وغیرہ اور ’’شجر‘‘ سے مراد وہ نباتات ہیں جو تنا ر کھتی ہیں جیسے گندم جو اور درخت وغیرہ اور ان کے سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ان کے سائے سجدہ کرتے ہیں اس کی تائید اس ایت سے بھی ہوتی ہے: ’’ او لم یروا الى ما خلق الله من شیء یتفیؤا ظلله عن الیمین و الشمآىل سجدا لله و هم دخرون‘‘(نحل:۴۸) ترجمہ کنزالعرفان: اور کیا انہوں نے اس طرف نہ دیکھا کہ اللہ نے جوچیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کے سائے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں جھکتے ہیں اور وہ سائے عاجزی کررہے ہیں ۔ اوربعض مفسرین نے فرمایا کہ سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کے حکم کے فرمانبردار ہیں ۔( ابو سعود الرحمنتحت الایۃ: ۶ ۵ / ۶۶۰ تفسیرکبیر الرحمن تحت الایۃ: ۶ ۱۰ / ۳۴۱ خازن الرحمن تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۲۰۸-۲۰۹ ملتقطا) سبزے اور درختوں کی اہمیت: یاد رہے کہ سبزے اوردرخت زمین پر اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمتیں ہیں اور ان نعمتوں کی اہمیت کا کچھ اندازہ یوں لگا سکتے ہیں کہ اگر یہ نہ ہوں تو انسان رزق کے وافر حصے سے محروم ہو جائے گا اور جانوروں کا گوشت کھانے کو ترس جائے گا کیونکہ جانوروں کی نشوونما انہیں سے ہوتی ہے اور جب یہ سبزے نہ ہوں گے تو جانور کیسے پلیں بڑھیں گے اور جب جانور پلیں بڑھیں گے نہیں تو انسان ان کا گوشت کہاں سے حاصل کریں گے۔