Surah Al Waqiah Ayat 1 (56:1)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب واقع ہونے والی واقع ہوگی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب ہولے گی وہ ہونے والی ۔
Tafseer (Urdu)
{ اذا وقعت الواقعة: جب واقع ہونے والی واقع ہوگی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب قیامت قائم ہو گی جو کہ ضرور قائم ہونے والی ہے تواس وقت ہر ایک اس کا اعتراف کر لے گااور اس کے واقع ہونے کا کوئی انکار نہیں کر سکے گا۔ اورقیامت چونکہ بہر صورت واقع ہو گی ا س لئے ا س کا نام واقعہ رکھا گیا ہے ۔( مدارک الواقعۃ تحت الایۃ: ۱-۲ ص ۱۱۹۸ تفسیرکبیر الواقعۃ تحت الایۃ: ۱-۲ ۱۰ / ۳۸۴ بیضاوی الواقعۃ تحت الایۃ: ۱-۲ ۵ / ۲۸۳ ملتقطا) قیامت ضرور واقع ہو گی: اس سے معلوم ہو اکہ قیامت ضرور واقع ہو گی ا س لئے ہر ایک کو قیامت سے ڈرنا چاہئے اور اس دن کے لئے دنیا کی زندگی میں ہی تیاری کر لینی چاہئے چنانچہ قیامت کے بارے میں ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و اتقوا یوما لا تجزی نفس عن نفس شیــٴـا و لا یقبل منها شفاعة و لا یؤخذ منها عدل و لا هم ینصرون‘‘(بقرہ:۴۸) ترجمہ کنزالعرفان: اور اس دن سے ڈروجس دن کوئی جان کسی دوسرے کی طرف سے بدلہ نہ دے گی اور نہ کوئی سفارش مانی جائے گی اور نہ اس سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ ان کی مددکی جائے گی۔ اور ارشاد فرمایا: ’’ و اتقوا یوما ترجعون فیه الى الله-ثم توفى كل نفس ما كسبت و هم لا یظلمون‘‘(بقرہ:۲۸۱) ترجمہ کنزالعرفان: اور اس دن سے ڈروجس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاو گے پھر ہر جان کو اس کی کمائی بھرپوردی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا۔ اور ارشاد فرمایا: ’’ فكیف اذا جمعنهم لیوم لا ریب فیه۫-و وفیت كل نفس ما كسبت و هم لا یظلمون‘‘(ال عمران:۲۵) ترجمہ کنزالعرفان: تو کیسی حالت ہوگی جب ہم انہیں اس دن کے لئے اکٹھا کریں گے جس میں کوئی شک نہیں اور ہر جان کو اس کی پوری کمائی دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔