Surah Al Waqiah Ayat 4 (56:4)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ۔
Tafseer (Urdu)
{ اذا رجت الارض رجا: جب زمین تھرتھرا کرکانپے گی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب (قیامت قائم ہو گی تو اس وقت) زمین تھرتھرا کرکانپے گی جس سے اس کے اوپر موجود پہاڑ اور تمام عمارتیں گر جائیں گی اور یہ اپنے اندر موجود تمام چیزیں باہر اجانے تک کانپتی رہے گی اور پہاڑ چورا ہوکر خشک ستوکی طرح ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اوروہ اس وجہ سے ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے۔( روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۴-۶ ۹ / ۳۱۶-۳۱۷)