Surah Al Waqiah Ayat 3 (56:3)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکسی کو نیچاکرنے والی،کسی کو بلندی دینے والی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی ۔
Tafseer (Urdu)
{ خافضة: کسی کو نیچاکرنے والی۔} اس ایت میں قیامت کا ایک وصف بیان کیا گیا کہ یہ کسی قوم کو اس کے اعمال کی وجہ سے جہنم میں گرا کر اسے نیچاکرنے والی ہے اور کسی قوم کو ا س کے اعمال کی بنا پر جنت میں داخل کر کے اسے بلندی دینے والی ہے۔( تفسیر سمرقندی الواقعۃ تحت الایۃ: ۳ ۳ / ۳۱۳) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں ’’قیامت اللہ تعالی کے دشمنوں کو جہنم میں گرا کر ذلیل کرے گی اور اللہ تعالی کے اولیاء کو جنت میں داخل کر کے ان کے مرتبے بلند کرے گی۔( تفسیر ابن ابی حاتم الواقعۃ تحت الایۃ: ۳ ۱۰ / ۳۳۲۹) اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جو لوگ دنیا میں اونچے بنتے تھے قیامت انہیں پست اور ذلیل کرے گی اور جولوگ دنیا میں کمزور تھے(اور عاجزی و انکساری کیا کرتے تھے) ان کے مرتبے بلند کرے گی۔ (خازنالواقعۃتحت الایۃ: ۳ ۴ / ۲۵۹)