Surah Al Waqiah Ayat 41 (56:41)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِﭤ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بائیں جانب والے کیا بائیں جانب والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اصحب الشمال: اور بائیں جانب والے۔} اہل جنت کے دو گروہوں کا حال اور ان کی جزا بیان کرنے کے بعد اب اہل جہنم کے گروہ کا حال اور اس کا انجام بیان کیا جا رہاہے چنانچہ اس ایت میں ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جن کے نامہ اعمال بائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گےبدبختی میں ان کا حال عجیب ہے۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۴۱ ۴ / ۲۲۰ ملخصا)