Surah Al Waqiah Ayat 63 (56:63)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَﭤ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بھلا بتاؤ تو کہ تم جو بوتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ افرءیتم ما تحرثون: تو بھلا بتاؤ تو کہ تم جو بوتے ہو۔ } یہاں سے اللہ تعالی نے حشر و نشر پر اپنی قدرت کی ایک اور دلیل بیان فرمائی ہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! تم ا س کھیتی میں غورکیوں نہیں کرتے جسے تم زمین میں کاشت کرتے ہوکیا تم اس کی نشو ونما کرکے کھیتی بناتے ہو یا ہم ہی اسے کھیتی بنانے والے ہیں اور اس بات میں کوئی شک ہی نہیں کہ اگرچہ زمین میں بیج ڈالنا تم لوگوں کا کام ہے لیکن اس بیج سے بالیں بنانا اور اس میں دانے پیدا کرنا اللہ تعالی ہی کا کام ہے اور کسی کا نہیں ہے تو جب اللہ تعالی بیج سے فصل پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ تمہاری موت کے بعد تمہیں دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔( تفسیر سمر قندی الواقعۃ تحت الایۃ:۶۳-۶۴۳ / ۳۱۸ خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۳-۶۴ ۴ / ۲۲۱ روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۳-۶۴ ۹ / ۳۳۲ ملتقطا)