Surah Al Waqiah Ayat 65 (56:65)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگر ہم چاہتے تو اسے چورا چورا گھاس کردیتے پھر تم باتیں بناتے رہ جاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم چاہیں تو اسے روندن کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ ۔
Tafseer (Urdu)
{ لو نشآء لجعلنه حطاما: اگر ہم چاہتے تو اسے چورا چورا گھاس کردیتے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم اپنے لطف و رحمت سے ا س کھیتی کی نشوونما کرتے ہیں اور تم پر رحمت کرتے ہوئے اسے تمہارے لئے باقی رکھتے ہیں ورنہ اگر ہم چاہتے تو زمین میں جو بیج تم بوتے ہو اسے پوری طرح پھلنے پھولنے سے پہلے ہی چورا چورا کردیتے جو کسی کام کا نہ رہےپھر تم حیرت زدہ اور نادم و غمگین ہو کر یہ باتیں بناتے رہ جاتے کہ ہمارا مال بیکار ضائع ہوگیا بلکہ ہم اپنے رزق سے محروم رہے۔ (ابن کثیر الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۵-۶۷ ۸ / ۲۸ خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۵-۶۷ ۴ / ۲۲۱-۲۲۲ روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۵-۶۷ ۹ / ۳۳۳ ملتقطا)