Surah Al Waqiah Ayat 70 (56:70)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم چاہیں تو اُسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے ۔
Tafseer (Urdu)
{ لو نشآء جعلنه اجاجا: اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے۔} ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے تو اس پانی کو سخت کھاری کردیتے اور ایسا ہو جاتا تو تم نہ اسے پی سکتے تھے نہ اس سے شجر کاری اور کھیتی باڑی کر سکتے تھے ۔یہ تم پر اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس نے تمہاری معاشی بہتریتمہارے فائدے اور پینے کے لئے میٹھا پانی نازل فرمایا اور تمہیں نقصان سے بچانے کے لئے کھاری پانی نازل نہ فرمایاتو پھر تم اللہ تعالی کی نعمت اور اس کے احسان و کرم کا کیوں شکر نہیں کرتے( تفسیر طبری الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۰ ۱۱ / ۶۵۵ خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۰ ۴ / ۲۲۲ ملتقطا)