Surah Al Waqiah Ayat 73 (56:73)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے اسے یادگار بنایا اور جنگل میں سفر کرنے والوں کیلئے نفع بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے اسے جہنم کی یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ ۔
Tafseer (Urdu)
{ نحن جعلنها تذكرة: ہم نے اسے یادگار بنایا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اگ کے دو فوائد بیان فرمائے پہلا فائدہ یہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے اس اگ کوجہنم کی اگ کی یادگار بنایا تاکہ دیکھنے والا اس اگ کو دیکھ کرجہنم کی بڑی آگ کو یاد کرے اور اللہ تعالی سے اور اس کے عذاب سے ڈرے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’تمہاری اگ جہنم کی اگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔عرض کی گئی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ اگ بھی کافی گرم ہے۔ارشاد فرمایا’’وہ اس سے 69حصے زیادہ گرم ہے اور ہر حصے میں اس کے برابر گرمی ہے۔( بخاری کتاب بدء الخلق باب صفۃ النار وانہا مخلوقۃ ۲ / ۳۹۶ الحدیث: ۳۲۶۵) دوسرا فائدہ یہ ارشاد فرمایا کہ اگ کو جنگل میں سفر کرنے والوں کیلئے نفع مندبنایا کہ وہ اپنے سفروں میں شمعیں جلا کرکھانا وغیرہ پکاکر اور خود کو سردی سے بچا کر اس سے نفع اٹھاتے ہیں ۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۳ ۴ / ۲۲۲ ملخصا) { فسبح باسم ربك العظیم: تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔ } اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت اور قدرت کے دلائل اور تمام مخلوق پر اپنے انعامات ذکر فرمانے کے بعد اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنے عظمت والے رب عزوجل کے نام کی ان تما م چیزوں سے پاکی بیان کریں جو مشرکین کہتے ہیں ۔ (خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۴ ۴ / ۲۲۲)