Surah Al Waqiah Ayat 77 (56:77)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ 77
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک یہ عزت والا قرآن ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ انه لقران كریم: بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔} کفار مکہ قران پاک کو شعر اور جادو کہا کرتے تھے اللہ تعالی نے ستاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم ارشاد فرما کر ان کا رد کرتے ہوئے اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں فرمایا کہ بے شک جو قران سرکار دو عالممحمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نازل فرمایا گیا یہ شعر اور جادو نہیں اور نہ ہی یہ کسی کا اپنا بنایا ہوا کلام ہے بلکہ یہ عزت والا قران ہے کیونکہ یہ اللہ تعالی کا کلام اورا س کی وحی ہے اوراللہ تعالی نے اسے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا معجزہ بنایا ہے اوریہ محفوظ اور پوشیدہ کتاب لوح محفوظ میں موجود ہے جس میں تبدیل اور تحریف ممکن نہیں اور نہ ہی اس تک شیاطین پہنچ سکتے ہیں ۔ (تفسیرکبیر الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۷-۷۸ ۱۰ / ۴۲۸ خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۷-۷۸ ۴ / ۲۲۳ تفسیر قرطبی الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۷-۷۸ ۹ / ۱۶۴ الجزء السابع عشر ملتقطا)