Surah Al Mujadilah Ayat 15 (58:15)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًاؕ-اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ نے اُن کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے بے شک وہ بہت ہی بُرے کام کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اعد الله لهم عذابا شدیدا: اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ منافقوں کے اس طرز عمل کی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے بیشک وہ لوگ بہت ہی برے کام کرتے ہیں اوران کے برے کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ انہوں نے اپنی جھوٹی قسموں کو اپنی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈھال بنالیا ہے پھر اپنی حیلہ سازی سے دوسروں کو بھی اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنے اور دین اسلام میں داخل ہونے سے روکتے ہیں تو ان کے کفر اور راہ خدا سے روکنے کی بنا پران کے لیے اخرت میں رسوا کردینے والا عذاب ہے۔ ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ تعالی کے سامنے انہیں کچھ کام نہ دیں گے اور قیامت کے دن انہیں عذاب الہی سے بچا نہ سکیں گے وہ دوزخی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔( روح البیانالمجادلۃتحت الایۃ:۱۵-۱۷۹ / ۴۰۸ خازن المجادلۃ تحت الایۃ: ۱۵-۱۷ ۴ / ۲۴۲-۲۴۳ ملتقطا)