Surah Al Anam Ayat 117 (6:117)
The Cattle · Juz 8 · Makki
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِهٖۚ-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ 117
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہ ہدایت والوں کو (بھی) خوب جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون بہکا اس کی راہ سے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{ ان ربك هو اعلم:بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے ۔} یعنی کفار جو دوسروں سے فیصلہ کروانے کی بات کرتے ہیں یہ انتہائی نادان ہیں کیونکہ اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ لوگوں میں سے گمراہ کون ہے اور حق پر کون ہے اور یہ بھی وہی بہتر جانتا ہے کہ کفار اور مومنین میں سے گمراہی اور ہدایت پر کون ہے اور وہی ان میں سے ہر ایک کو وہ جزا دے گا جس کا وہ مستحق ہے۔ (بغوی الانعام تحت الایۃ: ۱۱۷ ۲ / ۱۰۳ روح البیان الانعام تحت الایۃ: ۱۱۷ ۳ / ۹۲ ملتقتا) یعنی مومن حق و ہدایت پر ہیں اور کفار باطل و ضلالت پر۔