Surah Al Anam Ayat 34 (6:34)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰۤى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَاۚ-وَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِۚ-وَ لَقَدْ جَآءَكَ مِنْ نَّبَاِی الْمُرْسَلِیْنَ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورآپ سے پہلے رسولوں کو جھٹلایا گیا تو انہوں نے جھٹلائے جانے اور تکلیف دئیے جانے پر صبر کیایہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی اورکوئی اللہ کی باتوں کو بدلنے والا نہیں اور بیشک تمہارے پاس رسولوں کی خبریں آ چکی ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم سے پہلے رسول جھٹلائے گئے تو انہوں نے صبر کیا اس جھٹلانے اور ایذائیں پانے پر یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد آئی اور اللہ کی باتیں بدلنے والا کوئی نہیں اور تمہارے پاس رسولوں کی خبریں آہی چکیں ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و لقد كذبت رسل من قبلك: اوراپ سے پہلے رسولوں کو جھٹلایا گیا۔} رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے قلب اطہر کی تسلی کیلئے فرمایا گیا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلماپ سے پہلے رسولوں کو جھٹلایا گیا تو انہوں نے جھٹلائے جانے اور تکلیف دئیے جانے پر صبر کیایہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی اور تکذیب کرنے والے ہلاک کئے گئے۔لہذا اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ بھی صبر کریں۔ کوئی اللہ عزوجل کی باتوں کو بدلنے والا نہیں اور اس کے حکم کو کوئی پلٹ نہیں سکتا۔ رسولوں کی نصرت اور ان کی تکذیب کرنے والوں کا ہلاک ہونا اس نے جس وقت مقدر فرمایا ہے اس وقت ضرور ہوگا۔اور بیشک تمہارے دل کے سکون کے لئے تمہارے پاس رسولوں کی خبریں آچکی ہیں اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جانتے ہیں کہ انہیں کفار سے کیسی ایذائیں پہنچیں۔ یہ پیش نظر رکھ کر آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم دل مطمئن رکھیں۔ اس ایت میں مبلغین کیلئے بھی تسلی ہے کہ اگر انہیں راہ تبلیغ میں مشقتیں پیش ائیں تو وہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی تکالیف کو یاد کرکے صبر اختیار کریں۔