Surah Al Mumtahanah Ayat 2 (60:2)
She that is to be examined · Juz 28 · Madani
اِنْ یَّثْقَفُوْكُمْ یَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَآءً وَّ یَبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ وَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَﭤ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگر وہ تمہیں پالیں تو تمہارے دشمن ہوں گے اور تمہاری طرف اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برائی کے ساتھ دراز کریں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاگر تمہیں پائیں تو تمہارے دشمن ہوں گے اور تمہاری طرف اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں بُرائی کے ساتھ دراز کریں گے اور ان کی تمنا ہے کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{ان یثقفوكم یكونوا لكم اعدآء: اگر وہ تمہیں پالیں تو تمہارے دشمن ہوں گے۔} یعنی کفار کی عداوت کا یہ حال ہے کہ تم ان کے ساتھ کتنے ہی اس قسم کے سلوک کرو لیکن انہیں جب کبھی موقعہ ملے گا تو وہ تم سے اپنی دشمنی نکالنے میں کمی نہ کریں گے تمہیں مارنے اور قتل کرنے کے لئے تمہاری طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں گے تمہیں گالی گلوچ کرنے اور برا بھلا کہنے کے ساتھ اپنی زبانیں دراز کریں گے اوران کی تمنا یہ ہے کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤتو ایسے لوگوں کو دوست بنانا اور ان سے بھلائی کی امید رکھنا اور ان کی عداوت سے غافل رہنا ہر گز نہیں چاہیے۔( خازن الممتحنۃ تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۲۵۶ مدارک الممتحنۃ تحت الایۃ: ۲ ص۱۲۳۱ ملتقطا)