Surah Al Mumtahanah Ayat 3 (60:3)
She that is to be examined · Juz 28 · Madani
لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْۚۛ-یَوْمَ الْقِیٰمَةِۚۛ-یَفْصِلُ بَیْنَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے رشتے اور تمہاری اولاد قیامت کے دن ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گے، اللہ تمہارے درمیان جدائی کردے گا اور اللہ تمہارے کام خوب دیکھ رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہرگز کام نہ آئیں گے تمہیں تمہارے رشتے اور نہ تمہاری اولاد قیامت کے دن تمہیں ان سے الگ کردے گا اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لن تنفعكم ارحامكم و لا اولادكم-یوم القیمة: تمہارے رشتے اور تمہاری اولاد قیامت کے دن ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گے۔} یعنی اے ایمان والو!جن رشتے داروں اور اولاد کی وجہ سے تم کفار سے دوستی اور موالات کرتے ہویہ قیامت کے دن ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گے اللہ تعالی قیامت کے دن تمہارے اور ان کے درمیان ا س طرح جدائی کردے گا کہ فرمانبردار جنت میں ہوں گے اور کافرنافرمان جہنم میں او ریاد رکھو کہ اللہ تعالی تمہارے کام دیکھ رہا ہے تو وہ تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( خازن الممتحنۃ تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۲۵۷ مدارک الممتحنۃ تحت الایۃ: ۳ ص۱۲۳۱-۱۲۳۲ ملتقطا) یاد رہے کہ قیامت کے دن مسلمان کے کافر رشتے دار اور کافر اولاد اس کے کام نہ ائے گی جبکہ مومن رشتے دار اور مومن اولاد اللہ تعالی کے حکم سے ضرور کام ائے گی۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ الاخلآء یومىذۭ بعضهم لبعض عدو الا المتقین‘‘(زخرف:۶۷) ترجمہ کنزالعرفان: اس دن گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے سوائے پرہیزگاروں کے۔ اور ارشاد فرماتا ہے: ’’و الذین امنوا و اتبعتهم ذریتهم بایمان الحقنا بهم ذریتهم و ما التنهم من عملهم من شیء‘‘(طور:۲۱) ترجمہ کنزالعرفان: اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی (جس) اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی توہم ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملادیں گے اور ان (والدین) کے عمل میں کچھ کمی نہ کریں گے۔ خلاصہ یہ کہ ایمان والے ایک دوسرے کے کام ائیں گے جبکہ کافر کسی کے کام نہ ائیں گے۔