Surah Al Mumtahanah Ayat 6 (60:6)
She that is to be examined · Juz 28 · Madani
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔(اے مسلمانو!) بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں اچھی پیروی تھی،اس کیلئے جو اللہ اورآخرت کے دن کی امید رکھتا ہے اور جو منہ پھیرے تو بیشک اللہ ہی بے نیاز، ہر حمد کے لائق ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک تمہارے لیے ان میں اچھی پیروی تھی اسے جو اللہ اور پچھلے دن کا امیدوار ہو اور جو منہ پھیرے تو بیشک اللہ ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا۔
Tafseer (Urdu)
{لقد كان لكم فیهم اسوة حسنة: بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں اچھی پیروی تھی۔} یعنی اے میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت!تمہارے لئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والوں کی سیرت میں اچھی پیروی تھی خاص طور پر اس کے لئے جو اللہ تعالی کی رحمت و ثواب اور اخرت کی راحت کا طالب ہو اور اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرے اور جو ایمان لانے سے منہ پھیرے اور کفار سے دوستی کرے تو وہ سمجھ لے کہ ہمارے دین کو اس کی ضرورت نہیں بیشک اللہ تعالی ہی بے نیاز اور حمد کے لائق ہے۔( جلالین الممتحنۃ تحت الایۃ: ۶ ص۴۵۷ خازن الممتحنۃ تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۲۵۷ مدارک الممتحنۃ تحت الایۃ: ۶ ص۱۲۳۲ ملتقطا)