Surah Al Mumtahanah Ayat 7 (60:7)
She that is to be examined · Juz 28 · Madani
عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةًؕ-وَ اللّٰهُ قَدِیْرٌؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں۔ اور اللہ بہت قدرت والا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقریب ہے کہ اللہ تم میں اور ان میں جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں دوستی کردے اور اللہ قادر ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{عسى الله ان یجعل بینكم و بین الذین عادیتم منهم مودة:قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں ۔} شان نزول:جب اوپر کی آیات نازل ہوئیں تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اپنے عزیز و اقارب کی دشمنی میں بہت سخت اور ان سے بیزار ہو گئے اس پر اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرما کر انہیں امید دلائی کہ ان کفار کا حال بدلنے والا ہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! قریب ہے کہ اللہ تعالی تمہارے اور کفار مکہ میں سے ان لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہو گئی ہے ا س طرح محبت پیدا کر دے کہ انہیں ایمان کی توفیق دیدے کیونکہ اللہ تعالی دل بدلنے حال تبدیل کرنے اور محبت کے اسباب اسان کرنے پر بہت قدرت والا ہے اور مشرکوں میں سے جو ایمان لائے اسے اللہ تعالی بخشنے والا اور اس پر مہربان ہے۔ چنانچہ اللہ تعالی نے ایسا ہی کیا اور فتح مکہ کے بعد ان میں سے ایک کثیر تعداد ایمان لے آئی اور وہ ایمان والوں کے دوست اور بھائی بن گئے اوران کی ایک دوسرے سے محبت بڑھی۔( مدارک الممتحنۃ تحت الایۃ: ۷ ص۱۲۳۳ خازن الممتحنۃ تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۲۵۷ ملتقطا)