Surah Al Juma Ayat 6 (62:6)
The Congregation, Friday · Juz 28 · Madani
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :اے یہودیو!اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ صرف تم اللہ کے دوست ہودوسرے لوگ نہیں ،تو ذرا مرنے کی تمنا کرواگر تم سچے ہو ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اے یہودیو! اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل یایها الذین هادوا: تم فرماؤ :اے یہودیو!۔} یہودی کہتے تھے کہ ہم اللہ تعالی کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں اللہ تعالی کے نزدیک اخرت کا گھر خالص ہمارے لئے ہے اور جنت میں صرف یہودی ہی جائیں گے ۔اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو حکم دیا کہ اپ ان کے جھوٹ کو ظاہر کرنے کے لئے ان سے فرما دیں : اے یہودیو! تمہیں یہ گمان ہے کہ دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر صرف تم اللہ تعالی کے دوست ہو اگر تم اپنے اس دعوے میں سچے ہوتو مرنے کی آرزو کرو تاکہ موت تمہیں اس تک پہنچا دے کیونکہ اللہ تعالی کے دوستوں کے لئے اخرت دنیا سے بہتر ہے۔(روح البیان الجمعۃ تحت الایۃ: ۶ ۹ / ۵۱۸ خازن الجمعۃ تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۲۶۵ ملتقطا)