Surah Al Mulk Ayat 23 (67:23)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ كُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے، تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے کتنا کم حق مانتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل هو الذی انشاكم: تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ۔} یعنی اے پیارے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مشرکین سے فرما دیں کہ اے کافرو!جس خدا کی طرف میں تمہیں دعوت دیتا ہوں وہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور ا س نے تمہارے لئے کان بنائے تاکہ تم اللہ تعالی کی ایات کو سنو اور ان سے نصیحت حاصل کرو اس نے تمہارے لئے انکھیں بنائیں تاکہ تم ان کے ذریعے اللہ تعالی کی ان مصنوعات کو دیکھو جو اس کی وحدانیتپر دلالت کرتی ہیں اور ا س نے تمہارے لئے دل بنائے تاکہ تم ان کے ذریعے اللہ تعالی کی ایات اور مصنوعات میں غور وفکر کر سکو لیکن تمہارا حال یہ ہے کہ تم نے ان اعضاء سے فائدہ نہ اٹھایا کہ جو سنا وہ نہ مانا جو دیکھا اس سے عبرت حاصل نہ کی اور جو سمجھا اس میں غورنہ کیا اور تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو کہ اللہ تعالی کے عطا فرمائے ہوئے اعضاء سے وہ کام نہیں لیتے جس کیلئے وہ عطا ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تم شرک و کفر میں مبتلا ہوگئے ہو۔( صاوی الملک تحت الایۃ: ۲۳ ۶ / ۲۲۰۷ خازن الملک تحت الایۃ: ۲۳ ۴ / ۲۹۲ ملتقطا) نعمتوں کو ان کے مقاصد میں استعمال کریں: اس ایت میں خطاب اگرچہ کفار سے ہے لیکن اس میں مسلمانوں کے لئے بھی نصیحت ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں کان انکھ اور دل کی جو نعمت عطا کی ہے اسے انہی مقاصد کے لئے استعمال کریں جس کے لئے یہ نعمت عطا ہوئی ہے۔ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’یایها الذین امنوا اطیعوا الله و رسوله و لا تولوا عنه و انتم تسمعون(۲۰) و لا تكونوا كالذین قالوا سمعنا و هم لا یسمعون‘‘(انفال:۲۰۲۱) ترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو!اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کیا کرواورسن کر اس سے منہ نہ پھیرو۔ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے کہا :ہم نے سن لیا حالانکہ وہ نہیں سنتے ۔ اور ارشاد فرمایا : ’’ ان السمع و البصر و الفؤاد كل اولىك كان عنه مسـٴـولا‘‘(بنی اسرائیل:۳۶) ترجمہ کنزالعرفان: بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اور ارشاد فرمایا: ’’و ما كنتم تستترون ان یشهد علیكم سمعكم و لا ابصاركم و لا جلودكم و لكن ظننتم ان الله لا یعلم كثیرا مما تعملون‘‘(حم السجدۃ:۲۲) ترجمہ کنزالعرفان: اور تم اس بات سے نہیں چھپ سکتےتھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اورتمہاری کھالیں گواہی دیں لیکن تم تو یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اللہ تمہارے بہت سے کام نہیں جانتا۔ اللہ تعالی ہمیں اپنی دی ہوئی ہر نعمت کو ا س کے مقصد میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائےامین۔