Surah Al Mulk Ayat 24 (67:24)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اکٹھا کیا جائے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ وہی ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{قل هو الذی ذراكم فی الارض: تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں کہ اللہ عزوجل وہی ہے جس نے گفتگومیں تمہاری زبانوں تمہارے رنگوں تمہارے لباسوں تمہاری شکلوں اورصورتوں کے مختلف ہونے کے ساتھ تمہیں زمین کے کونے کونے میں پھیلایا اور تم (قیامت کے دن اپنے اعمال کے) حساب اور (ان کی) جزا کے لئے اسی کی طرف اٹھائے جاو گے ۔( ابن کثیر الملک تحت الایۃ: ۲۴ ۸ / ۲۰۲ مدارک الملک تحت الایۃ: ۲۴ ص۱۲۶۵ ملتقطا)