Surah Al Qalam Ayat 12 (68:12)
The Pen · Juz 29 · Makki
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبھلائی سے بڑا روکنے والا، حد سے بڑھنے والا،بڑا گناہگار۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبھلائی سے بڑا روکنے والاحد سے بڑھنے والا گنہگار۔
Tafseer (Urdu)
{مناع للخیر: بھلائی سے بڑا روکنے والا۔} اس ایت میں اس کافر کے تین عیوب بیان کئے گئے ہیں : (1)… وہ بھلائی سے بڑا روکنے والا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ وہ( ایسا) بخیل ہے کہ نہ خود نیک کاموں میں خرچ کرتا ہے اور نہ دوسرے کو نیک کاموں میں خرچ کرنے دیتا ہے۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما اس کے معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ بھلائی سے روکنے سے مقصود اسلام سے روکنا ہے کیونکہ ولید بن مغیرہ اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں سے کہتا تھا کہ اگر تم میں سے کوئی اسلام میں داخل ہوا تو میں اسے اپنے مال میں سے کچھ نہ دوں گا۔ (2)… لوگوں پر ظلم کرنے میں حد سے بڑھنے والا ہے۔ (3)…سخت گناہگار ہے۔(خازن ن تحت الایۃ : ۱۲ ۴ / ۲۹۵ صاوی القلم تحت الایۃ: ۱۲ ۶ / ۲۲۱۳ قرطبی القلم تحت الایۃ: ۱۲ ۹ / ۱۷۴ الجزء الثامن عشر تفسیر کبیر القلم تحت الایۃ: ۱۲ ۱۰ / ۶۰۴ ملتقطا)