Surah Al Qalam Ayat 13 (68:13)
The Pen · Juz 29 · Makki
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسخت مزاج، اس کے بعد ناجائز پیداوار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدُرُشت خُو اس سب پر طُرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا۔
Tafseer (Urdu)
{عتل: سخت مزاج۔} اس ایت میں اس کافر کے دو عیب بیان کئے گئے ہیں کہ وہ طبعی طور پر بد مزاج اور بد زبان ہے اور ان تمام عیوب سے بڑھ کر ا س کاعیب یہ ہے کہ وہ ناجائز پیداوار ہے تو اس سے خبیث افعال کے صادر ہونے میں کیا تعجب ہے۔ ابو البرکات عبداللہ بن احمد نسفی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’مروی ہے کہ ولید بن مغیرہ نے اپنی ماں سے جا کر کہا : محمد (صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) نے میرے بارے میں دس باتیں بیان فرمائی ہیں ان میں سے 9 کے بارے میں تومیں جانتا ہوں کہ وہ مجھ میں موجود ہیں لیکن ان کی یہ بات کہ میں ناجائز پیداوار ہوں اس کا حال مجھے معلوم نہیں اب تو مجھے سچ سچ بتادے (کہ اصل حقیقت کیا ہے)ورنہ میں تیری گردن ماردوں گا۔ اس پر اس کی ماں نے کہا کہ ’’تیرا باپ نامرد تھا ا س لئے مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ جب وہ مرجائے گا تو اس کا مال دوسرے لوگ لے جائیں گے تو(اس چیز سے بچنے کے لئے ) میں نے ایک چرواہے کو اپنے پاس بلالیا اورتو اس چرواہے کی اولاد ہے۔( مدارک القلم تحت الایۃ: ۱۳ ص۱۲۶۷) سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان محبوبیت: اس سے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی فضیلت شان محبوبیت اور بارگاہ الہی میں اپ کا مقام معلوم ہوتا ہے کہ ولید نے اللہ تعالی کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان میں ایک جھوٹا کلمہ کہا تھا کہ (معاذاللہ) اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مجنون ہیں اس کے جواب میں اللہ تعالی نے اس کے دس وہ عیوب ظاہر فرمادیئے جو واقعی ا س میں موجود تھے اور ان میں سے ایک عیب یعنی حرامی ہونا ایسا تھا کہ یہ اس ایت کے نازل ہونے سے ہی معلوم ہوا ورنہ اب تک ا س کے بارے میں سب یہی سمجھتے تھے کہ وہ خاندان قریش سے ہے ۔ نوٹ:یاد رہے کہ یہاں تک 9 عیب بیان ہوئے جبکہ دسویں عیب کا ذکر اگلی ایات میں ہے۔