Surah Al Qalam Ayat 14 (68:14)
The Pen · Juz 29 · Makki
اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَﭤ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس بنا پر (بات نہ مانو) کہ وہ مال اور بیٹوں والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان كان ذا مال و بنین: کہ وہ مال اور بیٹوں والا ہے۔} اس ایت کا تعلق اسی سورت کی ایت نمبر 10 سے بھی ہو سکتا ہے۔اس صورت میں ایت کا معنی یہ ہو گا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان عیبوں کے ہونے کے ساتھ ا پ اس کافر کی بات نہ مانیں کہ وہ مالدار اور بیٹوں والا ہے۔اور اس ایت کا تعلق اس کے بعد والی ایت سے بھی ہو سکتا ہے۔اس صورت میں ا س ایت اور اس کے بعد والی ایت کا معنی یہ ہو گا کہ وہ کافرمال اور اولاد والا ہے تو اسے چاہئے تھا کہ ان نعمتوں کی وجہ سے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا اور ایمان لاتا لیکن ا س لعین نے شکر کرنے کی بجائے مال اور اولاد کی وجہ سے اللہ تعالی کی ایتوں کا انکار کرنا شروع کر دیا اور جب ا س کے سامنے قران پاک کی ایتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اگلوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں ۔( مدارک القلم تحت الایۃ : ۱۴- ۱۵ ص۱۲۶۷ صاوی القلم تحت الایۃ : ۱۴-۱۵ ۶ / ۲۲۱۴ جمل القلم تحت الایۃ: ۱۴-۱۵ ۸ / ۷۵ ملتقطا) اس صورت میں یہ ولید بن مغیرہ کادسواں عیب بنتاہے جبکہ مجموعی طور پر ایت نمبر8سے لے کر یہاں تک سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دشمنوں کے 10سے زیادہ عیب بیان کئے گئے ہیں ۔