Surah Al Qalam Ayat 16 (68:16)
The Pen · Juz 29 · Makki
سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقریب ہے کہ ہم اس کی سؤر کی سی تھوتھنی پر داغ لگادیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{سنسمه على الخرطوم: قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے۔} اس ایت میں اس کافر کے لئے وعید بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ کر اس کا چہرہ بگاڑ دیں گے اوراس کی بدباطنی کی علامت اس کے چہرے پر نمودار کردیں گے تاکہ یہ اس کیلئے عار کا سبب ہو۔ یہ خبر دنیا میں ا س طرح پوری ہوئی کہ اللہ تعالی نے اس کے عیوب بیان کر کے اسے ایسا ذلیل و رسواکیا کہ جس طرح داغ کبھی ختم نہیں ہوتا اسی طرح اس کی ذلت بھی کبھی ختم نہ ہوئی اور اخرت میں یہ خبر اس طرح پوری ہوگی کہ جہنم میں داخل کرنے سے پہلے ا س کے چہرے کو سیاہ کر دیا جائے گا یا اللہ تعالی اس کی ناک پر ایسی علامت بنا دے گا جس سے اہل محشر پہچان لیں گے کہ یہی وہ کافر ہے جو دین حق کا انکار کرنے میں اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے عداوت رکھنے میں پیش پیش تھا۔( جلالین ن تحت الایۃ : ۱۶ ص۴۶۹ خازن ن تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۲۹۶ تفسیر کبیر القلم تحت الایۃ: ۱۶ ۱۰ / ۶۰۶ ملتقطا)