Surah Al Qalam Ayat 33 (68:33)
The Pen · Juz 29 · Makki
كَذٰلِكَ الْعَذَابُؕ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسزا ایسی ہی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی سزا سب سے بڑی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر لوگ جانتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمار ایسی ہوتی ہے اور بے شک آخرت کی مار سب سے بڑی کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے۔
Tafseer (Urdu)
{كذلك العذاب: سزا ایسی ہی ہوتی ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے کفار مکہ کو اپنے عذاب سے ڈراتے ہوئے فرمایا کہ اے کفار مکہ ! جس طرح ہم نے باغ والوں کے ساتھ کیا اسی طرح جو ہماری حدوں سے تجاوز کرے اور ہمارے حکم کی مخالفت کرے اس کے لئے بھی ہماری سزا ایسی ہی ہوتی ہے لہذا ہوش میں او اور اپنا انجام خود سوچ لو کہ یہ تو دنیا کی سزا ہے اور بیشک آخرت کی سزا سب سے بڑی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر لوگ آخرت کے عذاب کو جانتے اور اس سے بچنے کے لئے اللہ تعالی اور ا س کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی فرمانبرداری کرتے ۔