Surah Al Qalam Ayat 34 (68:34)
The Pen · Juz 29 · Makki
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان للمتقین: بیشک ڈر والوں کے لیے۔} ارشاد فرمایا کہ کفر اور گناہوں سے بچنے والوں کے لئے آخرت میں ان کے رب عزوجل کے پاس ایسے باغ ہیں جن میں صرف نعمتیں ہی ہیں اور وہ دنیا کی نعمتوں کی طرح بدمزہ اور زائل ہونے کے خوف سے پاک ہیں ۔( ابو سعود ن تحت الایۃ: ۳۴ ۵ / ۷۵۶) {افنجعل المسلمین كالمجرمین: توکیا ہم مسلمانوں کو مجرموں جیسا کردیں ۔} شان نزول : جب اوپر والی ایت نازل ہوئی تو مشرکین نے مسلمانوں سے کہا کہ جس طرح ہمیں دنیا میں اسائش حاصل ہے اسی طرح اگر ہم مرنے کے بعد پھر اٹھائے بھی گئے تو اخرت میں بھی ہم تم سے اچھے رہیں گے اور ہمارا ہی درجہ بلند ہوگا اس پر یہ آیات نازل ہوئیں اور اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ کیا ہم نجات حاصل ہونے اور درجات ملنے کے معاملے میں مسلمانوں کو کافروں جیسا کردیں گے اور ان مخلص فرمانبرداروں کو ان سرکش باغیوں پر فضیلت نہ دیں گے! ہمارے بارے میں ایسا فاسد گمان رکھتے ہوتمہیں کیا ہوا اور تم اپنی جہالت کی وجہ سے کیسا حکم لگا رہے ہو تمہاری حالت سے تو ایسالگ رہا ہے جیسے جزا کا معاملہ تمہارے سپرد ہے اور تم اس میں جو چاہے فیصلہ کر لو ۔( مدارک القلم تحت الایۃ: ۳۵-۳۶ ص۱۲۶۹ روح البیان ن تحت الایۃ: ۳۵-۳۶ ۱۰ / ۱۱۹ ملتقطا) اس سے معلوم ہو اکہ کافر اور مسلمان برابر نہیں بلکہ یہ دو الگ الگ قومیں ہیں ۔