Surah Al Qalam Ayat 39 (68:39)
The Pen · Juz 29 · Makki
اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ-اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں ہیں کہ ضرور تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم فیصلہ کرو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ام لكم ایمان علینا بالغة الى یوم القیمة: یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے کافرو!کیا ہم تمہارے بارے میں ایسی قسمیں فرما چکے ہیں جو قیامت تک ہم پر لاز م ہیں اور ہم ان قسموں سے اس دن نکلیں گے جس دن ہم تمہارے لئے یہ حکم کر دیں کہ اج تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو تم اپنے لئے اللہ تعالی کے نزدیک خیر و کرامت کا دعوی کرتے ہو( مدارک القلم تحت الایۃ: ۳۹ ص۱۲۷۰ خازن ن تحت الایۃ: ۳۹ ۴ / ۲۹۸ ملتقطا)